خبرنامہ پاکستان

ملک میں صدارتی نظام کی آوازیں سن رہے ہیں:خورشید شاہ

روہڑی:(اے پی پی)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں ملک میں صدارتی نظام کی آوازیں سن رہے ہیں، نوازشریف کے کچھ ایسے ساتھی ہیں جو جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں۔ روہڑی میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کی انہوں نے کہا کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے ریاست کمزور ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں ہیں، یہ بات سن لی جاتی تو آج سانحہ لاہور نہ ہوتا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کی نرسریاں ضیاءالحق نے لگائیں جو اب درخت بن کر پاکستان کو کھوکھلا کررہی ہیں جمہوریت کے علاوہ کوئی بھی نظام ملک کا بیڑا غرق کردیتا ہے،ریڈ زون میں لوگ کیسے آئے؟ ذمہ داروں کو استعفٰی دینا چاہئیے۔