لاہور:(ملت آن لائن) ملک میں پہلی مرتبہ فیملی عدالتوں نے شام کے اوقات میں کام شروع کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے شام کے اوقات میں عدالت قائم کی گئی ہے اور بچوں کو جرائم پیشہ ملزمان سے دور رکھنے کے لیےشام کی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں لاہور کی فیملی عدالت آج سے مقدمات کی سماعت کرے گی، فیملی عدالت دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک کیسز کی سماعت کرے گی۔