خبرنامہ پاکستان

ملک کو مقروض کیا جا رہا ہے: خورشید

سکھر: (،ملت+اے پی پی) میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ حکومت پر برس پڑے، کہتے ہیں ملک تباہ ہو رہا ہے، ریکارڈ قرضے کون اتارے گا؟ خورشید شاہ نے حکومت پر عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام بھی لگایا، کہتے ہیں خدا کے لئے ملک پر رحم کرو۔ اپوزیشن لیڈر نے نام لئے بغیر چودھری نثار کو طالبان کا ترجمان قرار دے دیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو صرف لاہور کی بجائے پاکستان کا سوچنا چاہئے۔