اسلام آباد:(آئی این پی)قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کو میرا سلطان ڈرامے کی طرح چلایا جا رہا ہے ، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، 18 کروڑ عوام کا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے میر ا سلطان ڈرامے کی مثال دے دی۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک کو میرا سلطان ڈرامے کی طرح چلایا جا رہا ہے۔ایک ریاست سمبل آغا کی ہے ، ایک ماہ دوراں کی اور ایک حورم سلطان کی ہے ، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، 18 کروڑ عوام کا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومتی پالیساں امراء کو نوازنے کے لئے ہیں ، غریب آدمی کے لئے نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 5 فیصد کم کی گئیں ، انہیں 20 سے 25 فیصد کم ہونا چاہیے تھا ۔