خبرنامہ پاکستان

ملک کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں: سراج الحق

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں‘ احتساب کی ضرورت ہے جس کا بڑوں سے آغاز کیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کمزور کیس لڑنے پر سرکاری وکیل کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وکیل صاحب نے ہماری نیتوں پر شک کیا ہے۔ عدالت میں یک اور خط پیش کیا گیا۔ لگتا ہے کہ کیس کوئی فیکٹری ہے جو نئے کاغذات بنا رہی ہے۔ کہانی کا آغاز حکمران خاندان سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کی ضرورت ہے جس کا بڑوں سے آغاز کیا جائے۔ ملک کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔