خبرنامہ پاکستان

ملک کی جڑوں کو مضبوط کر نے کیلئے بلا تفر یق احتساب لازم ہو چکا ہے ‘ چوہدری محمدسرور

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک کی جڑوں کو مضبوط کر نے کیلئے بلا تفر یق احتساب لازم ہو چکا ہے ‘کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت کے ساتھ ہو سب کا احتساب ہونا چاہیے ‘تحر یک انصاف آئین وقانون کی حکمرانی اور حق وسچ کیساتھ کھڑی ہے ‘پانامہ لیکس کا معاملہ سپر یم کورٹ میں ہے جہاں یقیناًفیصلہ انصاف اور قانون کے مطابق ہوگا ‘ملک میں امن وامان کا قیام اور لوگوں کے جان ومال کا تحفظ حکومتوں کی ذمہ داری ہے‘ینگ ڈاکٹرز کی ہڑ تال کی وجہ سے میوہسپتال میں 2جانیں چلی گئیں حکومت کو ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال سے پیدا صورتحال پر قابوپانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر نا ہوں گے ۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی جماعت کیساتھ احتساب کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے جس جماعت میں کرپشن سمیت دیگر غیر قانونی کام میں ملوث لوگ موجود ہیں انکو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے اور تحر یک انصاف آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے قانون کی حکمرانی قائم کر نا ہوگی کیونکہ جب قانون کی حکمران قائم ہو جائیگی تو پھر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سب کا ہی احتساب ہوگا ۔ انہوں کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے 2جانوں کے ضیاع پر جتنا افسوس کا اظہار کیاجائے وہ کم ہے ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہم حکومت کی ذمہ داری ہے جسکے لیے ٹھوس اور ہنگامی اقدامات کر نا ہوں گے ۔