خبرنامہ پاکستان

ملک کی معیشت پرمنفی سیاست سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار

اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نےمعیشت کی بحالی کےلیےمثبت اصلاحات کیں، ہیں اس لئے معیشت پرمنفی سیاست سے گریز کیا جائے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی فلاح اورترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کررہے ہیں،مسلم لیگ (ن)کی اقتصادی پالیسی ایک کھلی کتاب ہے، جمہوری حکومت نے سب سے پہلے توانائی بحران کے خاتمے پرتوجہ دی، موجودہ حکومت نے3 سال میں شرح نمو میں خاطر خواہ اضافہ کیا، رواں مالی سال 3100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے پاکستان میں معیشت کی بہتری کےمعترف ہیں، دنیا کے 22 قابل اعتماد ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کرچکے ہیں۔ دنیا نے 2012 کے آخر میں پاکستان کےساتھ کاروبار بند کردیا تھا، ہماری حکومت نے معیشت کی بحالی کےلیےمثبت اصلاحات کیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،بہترصورتحال کے باعث پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، چین پاکستان میں 46 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے 4 آڈٹ ہوچکےہیں۔ رواں مالی سال3100ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف ہے۔