خبرنامہ پاکستان

ملک کےبیشترحصوں میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: (اے پی پی) بالائی پنجاب، سکھر، حیدر آباد ڈویژن، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے جمعرات سے ہفتے کے دوران جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بادل برسیں گے۔ کراچی سمیت مکران کے ساحلی علاقوں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ ڈی جی خان اور بلوچستان کے بعض نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔