خبرنامہ پاکستان

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات
اسلام آباد:(ملت آن لائن) آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد سموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی جبکہ دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بھی پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند/سموگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا جبکہ پنجاب میں شدید دھند/ سموگ جبکہ پشاور اورسکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران موسم اور دھند کی موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گلگت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا جبکہ پنجاب میں شدید دھند/ سموگ جبکہ پشاور اورسکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران موسم اور دھند کی موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔