خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہےگا؛ محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہےگا؛ محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہےگا؛ محکمہ موسمیات

اسلام آباد(ملت آن لائن) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری، پنجاب کے میدانی ، سندھ کے بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 6، سکردو،گلگت میں منفی3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

…………………..

،،،اس خبر کو بھی پڑھیے،،،پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند

لاہور (ملت آن لائن) پنجاب میں شدید دھند کے باعث حادثات کے دوران چار افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس نے محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں کو رات گئے دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شاہراہوں پر حدنگاہ بہت زیادہ کم ہونے کے باعث حادثات پیش آئے۔ راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس اور کیری ڈبے کے درمیان سوہاوہ میں تصادم ہوا، دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک کی روانی میں مشکلات ، نارووال کے قریب حادثے میں 3 موٹر سائیکل سوار زخمی
بورے والا میں چیچہ وطنی روڈ پر دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، دو افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ 17 زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، صادق آباد میں چندرامی روڈ پر دو ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ بہاولنگر میں گردھاری والا کے قریب گنے سے لوڈ ٹرالے سے ایمبولنس کی ٹکر ہوگئی۔ ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے، ایمبولینس بہاولپور سے بہاولنگر ڈیڈ باڈی لے کر آرہی تھی۔ بہاولنگرکی تحصیل چشتیاں میں چک عبداللہ کے قریب گنے سے بھرے ٹرالر سے پانچ گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ آٹھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نارووال میں نیو لاہور روڈ پر دھند کے باعث تین گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔