خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا
لاہور:(ملت آن لائن) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا، تا ہم پنجاب میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سورج مکمل آب و تاب کے ساتھ کرنیں بکھیر رہا ہے، جڑواں شہروں میں صبح کے وقت ہلکی دھند رہی، راولپنڈی اسلام آباد میں آج بھی موسم سرد اور خشک جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ پیر کو سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں پارہ منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سکردو، گلگت منفی پانچ، استور، کوئٹہ، کالام میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔