خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی خشک رہے گا

راولپنڈی:اسلامآباد: (ملت+اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا ، پنجاب کے میدانی علاقوں ، بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم سرد اور خشک ہے ۔ آج جڑواں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ جبکہ زیادہ سے زیادہ بائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز سب سے سردی سکردو اور گوپس میں پڑی جہاں پارہ منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ۔