خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا تاہم اتوار کو گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بالائی سندھ و میدانی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔اتوار کو گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بالائی سندھ و میدانی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اتوار کو گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت سکردو، استور، گلگت، گوپس، ہنزہ میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات، کالام، زیارت منفی 06، کوئٹہ، دیر، بگروٹ منفی 05، پارچنار منفی 03، مالم جبہ، راولاکوٹ، دالبندین منفی 02، چترال، مری، میر کھانی اور لوئر دیرمیں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔