خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان؛ محکمہ موسمیات

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سرد رہے۔