خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ مجموعی طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔