خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔