خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

اسلام آباد : (ملت+اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،ریڈیو پاکستان کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ ڈویڑن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چترال میں 05 ملی لیٹر اور کالام میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سب سے ذیادہ درجہ حرارت کراچی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔