خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ اسلام آباد، پشاور، سکردو اور راولاکوٹ میں چند مقامات پر بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک کے سرد ترین مقامات کی رپورٹ کے مطابق قلات اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس منفی 2 اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔