خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم جیوانی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بہاولپور اور سرگودھا ڈویژن دھند کی لپیٹ میں رہے۔ جمعہ کو ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ، کالام منفی 10، قلات منفی 09، استور منفی 08، پارہ چنار منفی 07، گوپس،گلگت، مالم جبہ منفی 06، راولاکوٹ،دیر، ہنزہ اور بگروٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔