خبرنامہ پاکستان

آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان
اسلام آباد: (ملت آن لائن) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم سرد ہو گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پشاور (ائیرپورٹ 60، سٹی 56)، چراٹ 49، بنوں 43، رسالپور42، کوہاٹ 27، لوئر دیر 17، کاکول 15، ماالم جبہ 13، اپردیر 7، میر کھانی 5، پارہ چنار 4، سیدو شریف، چترال 2، ڈی آئی خان،کالام، بالاکوٹ ایک، کامرہ 21، مری، نورپورتھل 13، اسلام آباد میں (سیدپور11، زیرو پوائنٹ10، گولڑہ 8، بوکڑہ 5)، راولپنڈی (چکلالہ12،شمس آباد8)، بھکر 8، منگلا 7، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ،جھنگ، جہلم 6، قصور 5، میانوالی4، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر3، سرگودھا(ائیرپورٹ3، سٹی 02)،جوہر آباد، گوجرانوالہ، ڈی جی خان 2، سیالکوٹ(کینٹ)2، لاہور (یونیورسٹی 2، سٹی 1)،کشمیر میں کوٹلی ، راولاکوٹ 12، مظفرآباد 3، گڑھی دوپٹہ 2، بلوچستان میں ژوب 4 اور بارکھان میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں( لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا ڈویژن ) میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑے گی۔ ملک میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ سکردو منفی 1 اور کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔