خبرنامہ پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے جاتی سردی ایک بار پھر تھم گئی

اسلام آباد /لاہور /لیہ (آئی این پی (آئی این پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے جاتی سردی ایک بار پھر تھم گئی،بارش کے باعث کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ پنجاب اور بالائی علاقوں میں جاتی سردی تھم گئی اور گرم کپڑے اور لحاف ایک بار پھر باہر نکل آئے،محکمہ موسمیا ت نے جمعہ سے اتوار کے دوران خیبرپختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور اس دوران خیبرپختونخواہ، فاٹا ،کشمیر ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اوراسلام آباد میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ،بارشوں کے باعث کشمیر،خیبرپختونخواہ، فاٹا،جبکہ ڈی جی خان ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ، ہوا میں پولن کی تعداد 32,737فی مکعب میٹررہی ۔ راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، گجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین، ملتان، بھکر، جہانیاں، مظفر گڑھ، پشاور، سوات، کراچی، حب، چمن، ژوب، قلات، چترال، غدر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلیمان کے پہاڑوں سمیت ملک کے متعدد شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ پہاڑوں پر برف باری ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ پنجاب اور بالائی علاقوں میں جاتی سردی تھم گئی اور گرم کپڑے اور لحاف ایک بار پھر باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیا ت کے فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں چند مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: کشمیر،خیبرپختونخواہ ،فاٹا،اسلام آباد،بالائی پنجاب( سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن ) میں اکثر مقامات پرجبکہ جنوبی پنجاب( ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان)،شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں جبکہ سندھ ، گلگت بلتستان اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ اوراس دوران خیبرپختونخواہ، فاٹا ،کشمیر ،ڈی جی خان،راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران:بلوچستان،خیبرپختونخواہ، پنجاب،کشمیر میں اکثر جبکہ سندھ میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم سب سے زیادہ بارش بلوچستان( خضدار37، قلات36، کوئٹہ(سمنگلی34، شیخ ماندہ28)،بارکھان24،دالبندین23،سبی،ژوب22، پنجگور11،نوکنڈی06، پسنی01)،پنجاب(جھنگ32، منڈی بہاوالدین19، سرگودھا13،اسلام آباد(سیدپور12، زیروپوائنٹ07، بوکرہ05، گولڑہ04)،راولپنڈی(شمس آباد12،چکلالہ05)،ڈی جی خان12،میانوالی10،گوجرانوالہ06،فیصل آباد، ملتان05،جہلم،منگلا 03، مری02، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01)خیبر پختونخواہ( ڈی آئی خان18، دیر15، لوئیر دیر14،چراٹ12،بنوں، مالم جبہ09،کوہاٹ08،سیدوشریف07،میرکھانی04،پشاور03،دروش، رسالپور01)،سندھ (لاڑکانہ، جیکب آباد05)،کشمیر(گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد04، کوٹلی، راولاکوٹ میں02)ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، مٹھی میں 36 اورچھور 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں 24 ، کراچی 29، پشاور 17، کوئٹہ14 اور راولپنڈی اسلام آباد میں 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ میں 8، چراٹ میں 11 اور ڈی آئی خان میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ جب کہ تیمرہ گرہ میں 14 ملی میٹر ، دیر 15، میرکنی 4، سیدو شریف 7، مالم جبہ، پارہ چنار اور بنوں، چترال میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔