خبرنامہ پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوارکردیا

لاہور:(آئی این پی)دن بھر گرمی پڑی شام کو بادل آ گئے پھر رم جھم ہوئی اور پارہ گر گیا۔ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹپ ٹپ برستی بوندوں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ شام سہانی ہوئی تو شہری بھی باغ باغ ہو گئے۔ لاہور ، شیخو پورہ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں بھی برستے بادلوں نے موسم خوشگوار کر دیا۔ ننکا نہ صاحب، چیچہ وطنی، پاکپتن میں آندھی بھی چلی۔ کھاریاں میں اولے بھی پڑے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں بھی متوقع ہیں۔