خبرنامہ پاکستان

ملک کے مخلتف شہروں میں بارش کا امکان

ملک کے مخلتف شہروں میں بارش کا امکان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں برسنے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ مالم جبہ سرد ترین مقام رہا، جہاں پارہ منفی چھ ڈگری تک گر گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، گوجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کر دی۔