خبرنامہ پاکستان

ملک کے 10 بڑے شہروں کی آبادی کے اعدادو شمار جاری

ملک کے 10 بڑے شہروں کی آبادی کے اعدادو شمار جاری
اسلام آباد(ملت آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات نے ملک کے 10 بڑے شہروں کی آبادی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے جمعہ کے روز مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کیے جس کے مطابق ملک کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے آج ملک کے 10 بڑے شہروں کی آبادی کے اعدادو شمار جاری کیے گئے جس کےمطابق کراچی کی آبادی ایک کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار 352 نفوس پر مشتمل ہے۔

جب کہ دیگر شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جس کی آبادی ایک کروڑ 11 لاکھ 26 ہزار 285 اور تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی آبادی 32 لاکھ 3 ہزار 846 نفوسل پر مشتمل ہے۔
مردم شماری: ’پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار520‘

ملک کے چوتھے بڑے شہر راولپنڈی کی آبادی 20 لاکھ 98 ہزار 231 اور پانچویں بڑے شہر گوجرانوالہ کی آبادی 20 لاکھ 27 ہزار ایک بتائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ چھٹے بڑے شہر پشاور کی آبادی 19 لاکھ 70 ہزار 42، ساتویں شہر ملتان کی آبادی 18 لاکھ 71 ہزار 843، آٹھویں شہر حیدرآباد کی آبادی 17 لاکھ 32 ہزار 693، نویں شہر اسلام آباد کی آبادی 10 لاکھ 14 ہزار825 جب کہ ملک کے دسویں بڑے شہر کوئٹہ کی آبادی 10 لاکھ ایک ہزار 205 افراد پر مشتمل ہے۔