خبرنامہ پاکستان

ملک 84 ارب ڈالر کا مقروض، پیسے کا مصرف کہیں نظر نہیں آتا، چیئرمین نیب

ملک 84 ارب ڈالر کا مقروض، پیسے کا مصرف کہیں نظر نہیں آتا، چیئرمین نیب

اسلام آباد:(ملت آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتے ہیں، بدعنوانی ایک ناسور ہے جس کے خاتمہ میں ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کاراز مضمر ہے۔
چیئرمین نیب نے لوگوں کی انفرادی شکایات تحمل سے سنیں اور قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا آج ملک تقریباً 84 ارب ڈالرکا مقروض ہے مگر اس قرض کے پیسے کا مصرف کہیں نظر نہیں آتا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ صرف نیب نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فردکی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف خودکرپشن سے انکار کرے بلکہ اپنے اردگرد رہنے والے افراد کو بھی اس کینسر سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فرانزک سائنس لیبارٹری بنائی ہے جس سے نیب کی انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ شکایت کنندگان نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں قومی احتساب بیورو پر پوری قوم کو اعتماد ہے۔