خبرنامہ پاکستان

ممتاز مسلم لیگی رہنما شاہین خان نے آصف علی زرداری کو چیلنج دیدیا

راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) چیئرمین یونین کونسل بجینال اور ممتاز مسلم لیگی رہنما شاہین خان نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے آبائی گاؤں چکری میں جلسی کرنے کا شوق پورا کر لیں ، این اے 53 کے عوام پیپلز پارٹی اور ان کے حواریوں کی اصلیت جانتے ہیں ۔ قیادت اجازت دے تو ایک ہفتے کے اندر علاقے میں تاریخی جلسہ کر دکھائیں گے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ کیممتاز رہنما شاہین خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چدوہدری نثار علی خان کو پیپلز پارٹی اس لئے نشانہ بنا رہی ہے کہ وہ پی پی کے کرپٹ افراد کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کوئی بدترین دشمن بھی ان پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام عائد نہیں کر سکتا ۔ چوہدری نثار علی خان ممتاز سیاستدان ہیں اور پورا پاکستان ان کی اصولی سیاست کو مانتا ہے ۔ شاہین خان نے کہا کہ ٹیکسلا کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو تو امیدوار بھی نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 53 کے عوام آصف زرداری اور ان کے حواریوں کی اصلیت جانتے ہیں وہ چوہدری نثار کے گاؤں چکری میں جلسہ کرنے کا اپنا شوق پورا کر لیں ۔ قیادت اجازت دے تو ہم تاریخی جلسہ کر دکھائیں گے ۔