خبرنامہ پاکستان

ممنون حسین اور وزیراعظم کی ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

لاہور: (ملت+اے پی پی) اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے امید ظاہر کی ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو امریکی عوام کا جمہوریت پر اعتماد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ٹرمپ کی کامیابی بلاشبہ امریکی عوام کی کامیابی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ ہیلری کلنٹن کی محنت کو بھی سراہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی ٹویٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب امریکی صدر دنیا کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔