خبرنامہ پاکستان

ممنون حسین کی اسحاق ڈارکومبارک باد

اسلام آباد: (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ ملنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفوں پر مبارک باد دی اور اس ضمن میں ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ ملا۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیاکہ اس مثبت پیش رفت کے بعد پاکستان میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس درجہ بندی میں شمولیت کے بعد ملکی معیشت مزید ترقی کر ے گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان پر مزید بڑھے گا۔