خبرنامہ پاکستان

ممکن ہے نوازشریف انتخابات کا اعلان کر دیں‘ خورشید

لاہور (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ عمران خان وزیراعظم کے مددگار ہیں‘ وزیراعظم کو کیا خوف ہے کہ قطری شہزادے کا خط لائے ہیں ؟ پانامہ کیس میں ہمارے بل پر پیشرفت نہ ہوئی تو احتجاج کی آپشن موجود ہے‘ انکوائری کمیشن اور 24 ویں ترمیم میں حکومتی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ ممکن ہے عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف مئی جون میں انتخابات کا اعلان کر دیں۔ ہفتہ کو یہاں اینکرز اور ایڈیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ لیکس میں عدالتی فیصلے پر اچھی توقعات نہیں ہیں‘ عدالتوں کے حوالے سے ہمارے تجربات بہت تلخ ہیں اچھا ہوتا اگر یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں ہمارے بل پر پیشرفت نہ ہوئی تو احتجاج کی آپشن موجود ہے‘ انکوائری کمیشن اور 24 ویں ترمیم میں حکومتی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاممکن ہے عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف مئی جون میں انتخابات کا اعلان کر دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کیا خوف ہے کہ قطری شہزادے کا خط لایا گیا؟ وثوق سے کہتا ہوں عمران خان وزیراعظم کے مددگار ہیں۔ ہم نے اپنا نقصان کرایا مگر نفرت کی سیاست نہیں کی۔