خبرنامہ پاکستان

منشیات سپلائی کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

منشیات سپلائی کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار
کراچی:(ًلت آن لائن) کلفٹن پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے کرسٹل، آئس اور گردا برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او کلفٹن انسپکٹر شاہد نے بتایا کہ پولیس نے منشیات فروش خاتون صبا اور اس کے ساتھی شبیر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں کرسٹل ، آئس اور گردا برآمد کرلیا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ ڈیفنس اور کلفٹن میں ہونے والی ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرتی تھی جبکہ وہ سائٹ کے علاقے میٹروول کی رہائشی ہے ۔ انسپکٹر شاہد نے مزید بتایا کہ ملزمہ منشیات کی سپلائی میں اپنے ساتھی شبیرسے مدد حاصل کرتی تھی جبکہ پولیس گروہ میں شامل دیگر ملزمان کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ انھیں مذکورہ منشیات کہاں سے ملتی ہے اور انھوں نے کن کن ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کی ہے۔
………
صاف کہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، چیف جسٹس پاکستان
کراچی:(ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کا ’مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں اور جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی۔ عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ کسی پلان کا حصہ بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’بڑے اعتراضات کیے گئے کہ چیف جسٹس میو اسپتال کیوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمےداری ہے، صاف کہنا چاہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں وینٹی لیٹرکی سہولت نہیں تھی، میواسپتال کادورہ انسانی جانوں کی تحفظ کے لیےکیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملکی حالت کاذمے دار ہر وہ شخص ہے جو کسی بھی ادارے میں بر سر اقتدار رہا، کوئی مزدور اور غریب شہری ملک کی صورتحال کا ذمے دار نہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان نے میو اسپتال لاہور کا دورہ کیا تھا۔