خبرنامہ پاکستان

منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں:

اسلام آباد:(اے پی پی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ این ایچ اے ذرائع کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہدای کے تحت بھی مختلف منصوبوں کیلئے این ایچ اے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیرصدارت ایک اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر مملکت نے بھی متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ این ایچ اے نے رواں مالی سال کے دوران شروع کئے جانے والے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے تا کہ ان کی بروقت تکمیل کے ذریعے زیادہ سے زیادہ وسائل کی بچت کی جا سکے اور عوام کو بھی ان سے سہولت حاصل ہو سکے۔