خبرنامہ پاکستان

منظور وسان حکومت بارے پیشن گوئی

منظور وسان حکومت بارے پیشن گوئی
کراچی: (ملت آن لائن) ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اسلام آباد میں پیپلزپارٹی نے تاریخی جلسہ کیا۔ شہر اقتدار کے حالات سے لگتا ہے کہ حکومت کے لیے مشکلات شروع ہو گئی ہیں۔ حکومت کے دن گنے جا چکے، دسمبر کا مہینہ مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے شروع ہونے والے حکومت مخالف تحریک حکومت کے لئے نقصان دہ ہو گی۔ منظور وسان کا کہنا تھا مئیر لندن کی پاکستان آمد خوش آئند اور قابل فخر ہے۔ میئر لندن بھارت اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔