خبرنامہ پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے ایم کیوایم رہنماؤں سے پوچھ گچھ شروع کردی

منی لانڈرنگ کیس

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے ایم کیوایم رہنماؤں سے پوچھ گچھ شروع کردی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم رہنماؤں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ ایم کیوایم اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے ایم کیوایم رہنماؤں سے پوچھ گچھ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل سے ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل نے پوچھ گچھ کی جو دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ایف آئی اے حکام نے کنور نوید سے سوال کیا کہ کس طریقےسے پیسے بیرون ملک بھجوائے جاتے رہے؟ پیسے اکٹھے کرنے کا طریقہ کار کیا تھا؟ ایف آئی اے نے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی 23 فروری کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیوں ہوئے۔ واضح رہےکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایم کیوایم کی خدمت خلق فاؤنڈیشن سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 10 رہنماؤں کو طلب کررکھا ہے۔