خبرنامہ پاکستان

موجودہ حکومت عوام کی پاناما سے توجہ ہٹانے کے لئے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے

ملتان (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی پاناما سے توجہ ہٹانے کے لئے ویزوں سے متعلق نان ایشو کو ایشو بنا کر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے۔ خادم اعلی پنجاب بتائیں میٹرو کے علاوہ ملتان کو کیا دیا ہے حالانکہ میرے دور میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی کے لئے بیش بہا ترقیاتی منصوبے مکمل ہو ئے ۔حلقہ کی عوام کی پہلے بھی خدمت کی آئندہ بھی خدمت کرتے رہیں گے۔ بیٹے سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے علاقہ کے لوگوں کی دعاؤں کا شکر گزار ہوں ۔مہر زوار چاون اور چاون برادری کے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے یو نین کونسل جھوک وینس کو فتح کرلیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع ساہی چاون میں چاون برادری کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 40سالہ رفاقت چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب میں معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اور مہر زوار چاون کی حلقہ کے لئے عوام کی خدمات کو سر۔اہا دریں اثناء سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کا بازیابی کے بعد موضع ساہی چاون میں پہنچنے پر چیئرمین ملک عطاء وینس ،وائس چیئر مین مہر عون عباس چاون کی طرف شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی ، چیئرمین ملک عطاء وینس ،وائس چیئر مین مہر عون عباس چاون، چیئرمین نواب ناصر خان بادوزئی ، چیئرمین ملک شکیل لابر ، چیئرمین ملک دستگیر ا ٹھنگل، ملک ارشد مہے ، چیئرمین ملک اللّٰد یار اوبھایا، اللّٰد بخش،کھلاڑی، ملک انجم یار اوبھایا ، ملک اسلم ڈوگر، رانا ارشد، محسن کھادل، آصف وینس، مٹھو گجر، آصف لابر، محمود سرور، طاہر نانڈلہ، خالد ہراج، اکرم وینس ، رانا افضل، سیدسجاد بخاری، شبیر گرو مہر مختار چاون ، مہر قاسم چاون، مہر غیور چاون، مہر الطاف چاون، مہر ادریس چاون، مہر قسوین چاون، ملک غفار ڈوگر، مہر نذر کھکہ، ملک صداقت بچہ، رضوان ہانس ، ملک حا مد بچہ ، فرحان خان ، کونسلرعمران وینس، کونسلر سجاد وینس، یوتھ کونسلرحسن باری،شہباز،ملک ارشد وینس،مہر خصرچاون،مہراعجاز چاون،مہر عمر حیات چاون،ملک قاسم وینس،ملک ناصر وینس، ملک مشتاق وینس، مہر اکرم چاون، مہر نجف چاون، سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر سید عبد القادر گیلانی نے کہا کہ این اے 151کا حلقہ ہمار اپنا حلقہ ہے پہلے بھی حلقہ میں ترقیاتی کام کرائے آئندہ بھی موقع ملا تو ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائیں گے۔ سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ یہ میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج میں اپنے حلقہ کے عوام کی دعاؤں کی بدولت آپ میں موجود ہوں پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب عوام کے دکھ سکھ میں رہی ہے اور رہے گی ۔