خبرنامہ پاکستان

موجودہ صورتحال پاکستان کی معاشی رفتار سست کردیگی، موڈیز

نیو یارک(ملت آن لائن)عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی برطرفی حکومتی پالیسی کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے خطرناک ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پاکستان کے کریڈٹ پروفائل پر منفی اثر ڈالے گی جب کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے حکومت کی بیرون ذرائع سے قرض لینے کی صلاحیت پر بھی اثرانداز ہوگی۔

موڈیزکا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نااہل ہونے سے پاکستان میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا، موجودہ صورتحال معاشی اصلاحات کی رفتار کو سست کردے گی جب کہ معاشی اصلاحات کے تسلسل میں سست روی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور نئے بیرونی خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

موڈیز کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے نجی شعبے میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور اگر منصوبے کے مطابق سی پیک پر کام ہوتا ہے تو معاشی نمو بڑھے گی۔

موڈیز کے مطابق پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پاکستان کے کریڈٹ پروفائل پر منفی اثر ڈالے گی جب کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے حکومت کی بیرون ذرائع سے قرض لینے کی صلاحیت پر بھی اثرانداز ہوگی۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نااہل ہونے سے پاکستان میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا، موجودہ صورتحال معاشی اصلاحات کی رفتار کو سست کردے گی جب کہ معاشی اصلاحات کے تسلسل میں سست روی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور نئے بیرونی خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

موڈیز کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے نجی شعبے میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور اگر منصوبے کے مطابق سی پیک پر کام ہوتا ہے تو معاشی نمو بڑھے گی۔