خبرنامہ پاکستان

مودی اپنے ہی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں: بلاول

لاہور (ملت + آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ مودی اپنے ہی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ،تسلیم شدہ پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے لڑیں گے ۔ جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مودی اپنی چالبازیوں سے باز رہیں ،بھارتی وزیراعظم دنیا کی توجہ کشمیر میں جاری مظالم سے نہیں ہٹا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ مودی اپنے ہی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ،تسلیم شدہ پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے لڑیں گے۔