خبرنامہ پاکستان

مودی کا نواز شریف کےلئےنیک خواہشات کا اظہار

دلی:(آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم نواز شریف کی منگل کو ہونے والی اوپن ہارٹ سرجری پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی تیزی سے صحت یابی اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہوں۔