خبرنامہ پاکستان

موسم گرم اورخشک رہےگا: محکمہ موسمیات

اسلام آباد:(آئی این پی )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن بالائی خیبرپختونخوا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش امکان ہے۔ سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص ڈویژن اور جنوبی پنجاب ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔