خبرنامہ پاکستان

مولانا سلیم اللہ خان انتقال کر گئے

کراچی: (ملت+اے پی پی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا سلیم اللہ خان انتقال کر گئے۔ شیخ الحدیث سلیم اللہ خان کی نصف صدی پر مشتمل ملک و ملت کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ مولانا سلیم اللہ خان کا شمار پاکستان کے مشہور و معروف جید اور بااثر علماء میں ہوتا ہے۔ مولانا سلیم اللہ خان حسین احمد مدنی کے شاگرد اور مفتی تقی عثمانی کے استاد تھے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے مولانا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا شجر سایہ دار کی طرح تھے، ان کا خلاء صدیوں تک پر نہیں ہو سکے گا۔