خبرنامہ پاکستان

مولانا شیخ حبیب اﷲ جے یوآئی کےجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

مولانا شیخ حبیب اﷲ جے یوآئی کےجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
ہری پور:(ملت آن لائن) مولانا شیخ حبیب اﷲ جے یوآئی (س) کے ضلعی امیر اور مولانا امداد اﷲ حقانی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر جے یو آئی کی باڈیاں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، متعدد علماء کرام اور نمائندہ شخصیات نے اس موقع پر جے یوآئی (س) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جمعیت علماء اسلام (سمیع الحق) گروپ کا اہم اجلاس جے یو آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد شکیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مولانا شیخ الحدیث تاج محمد نے کی جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام اور جماعتی کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے مولانا قاری غلام مصطفٰی شامی، مولانا قاری فخرالاسلام اور شیخ الحدیث مولانا تاج محمد کو سرپرست اعلیٰ، مولانا شیخ حبیب اﷲ کو ضلعی امیر جبکہ مولانا امداد اﷲ حقانی کو ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ قاری محمد یوسف، حافظ محمد الیاس نائب امراء، مولانا نعمان الیاس ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مولانا کلیم الرحمان، مولانا ذاکرالحسینی ضلعی پریس سیکرٹری، مولانا ہارون الرشید شامی، قاری سعید الرحمن ناظم مالیات، مولانا قاری شمس الاسلام، صاحبزادہ عطاء الحئی ضلعی سالار جبکہ مولانا قاری محمد شکیل کو ضلعی رابطہ سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں متعدد علماء کرام اور مختلف مکاتب فکر سے وابستہ شخصیات نے جے یو آئی (س) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نومنتخب ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امداداﷲ حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت جلد تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر جماعتی باڈیا ں تشکیل دی جائیں گی ، ایم ایم اے میں شمولیت یا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کے حوالہ سے مرکزی قیادت نے جو بھی فیصلہ کیا اس کی روشنی میں آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔