خبرنامہ پاکستان

مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں، یہ ایک فالتو مولوی ہے، کیپٹن (ر)صفدر

جے آئی ٹی رپورٹ

مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ، یہ ایک فالتو مولوی ہے، کیپٹن (ر )صفدر

اسلام آباد :(ملت آن لائن) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ یہ ایک دنیاوی مولوی ہے، جلد دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوجائے گا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے علامہ طاہر القادری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ یہ ایک دنیاوی مولوی ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کتنا بھی احتجاج کرلیں پھر ایڑیاں رگڑیں ، لائن وہیں سے شروع ہوگی جہاں نوازشریف کھڑے ہونگے، جلد دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کا زمانہ طالب علمی سے ایک ایجنڈا تھا کہ لینڈکروزر اور بڑا بنگلہ ہو، وہ پورا ہو گیا ہے۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا، طاہر القادری ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔
طاہرالقادری سےکیامناظرہ کیاجائے، جن کاجھوٹ ثابت ہوگیا، کیپٹن(ر)صفدر
گذشتہ سماعت میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب شوق سے آئیں ، طاہرالقادری سےکیامناظرہ کیاجائے، جن کاجھوٹ ثابت ہوگیا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے، طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔