خبرنامہ پاکستان

مولانا عزیز کی قبل از وقت گرفتاری،اسلام آباد ہائی کورٹ نے دائر درخواست ناقابل سماعت قراردیدی

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مو لانا عبدالعزیز کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کے ماتحت عدالتی فیصلے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی، عدالت نے اس حوالے سے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے،گزشتہ روز جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی،سول سوسائٹی کے نمائندے جبران ناصر کی جانب سے ایڈدوکیٹ معظم حبیب عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مولانا عبدالعزیز کا نام فورتھ شیڈیول میں شامل ہے جبکہ پولیس کی درخواست پر ٹرائل کورٹ نے مولانا عبدلاعزیز کو اشتہاری قرار دیا تھا،ایک اشتہاری ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کا عدالتی فیصلہ قانون کے منافی ہے، ا س پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ٹرائل کورٹ شفاف ٹرائل کیلئے پولیس کے خلاف درخواست دائر کی ہے،آپ کی درخواست ناقابل سماعت ہے، بعد ازاں عدالت نے اس حوالے سے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔#/s#
*****