خبرنامہ پاکستان

مولانا فضل الرحمان صحتیاب،اسپتال سے فارغ

اسلام کو ختم کرنا

جمعیت علما اسلام:(ملت+اے پی پی) (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو4 دن بعدلاہور کے مقامی اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں ابھی آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ترجمان سربراہ جے یو آئی مولانا امجد خان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی شوگر نارمل ، لبلبہ بھی ٹھیک ہے،ٹیسٹوں کی رپورٹ ٹھیک آنے پرمولانا کو فٹ قرار دیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا بھی مشورہ دیا ہے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےصحت یابی کے بعد لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی ،وزیراعلیٰ کاکہناہےکہ تنازع کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے،پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے نہتےکشمیریوں پر بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اقوام عالم کے ضمیرکو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا ساتھ دینے کیلئے جاگنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمٰن نےکہاکہ بھارت کومقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل بند کرنا چاہیے۔