خبرنامہ پاکستان

مولانا فضل الرحمان کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت

مولانا فضل الرحمان کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت
پشاور:(ملت آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات کی شدید مخالفت کی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا تحریک انصاف کی جانب سے اتفاق رائے سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حمایت نہیں کرتے، کیا اس طرح کے لوگ پاکستان کی جمہوریت کی حفاظت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کے معاملے پر سیاسی جماعتوں اور قائدین سے اب تک شکایت ہے، اختلافی مسئلے کو بیٹھ کر طے کرنا چاہتے ہیں تو اسے جلسے جلوسوں اور دھرنوں کے ذریعے اس میں شدت کیوں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اختلاف کو اگر مثبت ماحول میں رکھیں تو حل ہوجاتے ہیں اور اگر اسے عوام میں لے جائیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم فاٹا کے معاملے کو ایسے راستے پر لے جانا چاہتے ہیں جسے شائستگی کے ساتھ ملکی مفاد اور فاٹا کے عوام کے بہتر مستقبل کے لئے حل کیا جائے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا تحریک انصاف کی جانب سے اتفاق رائے سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حمایت نہیں کرتے، کیا اس طرح کے لوگ پاکستان کی جمہوریت کی حفاظت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کے معاملے پر سیاسی جماعتوں اور قائدین سے اب تک شکایت ہے، اختلافی مسئلے کو بیٹھ کر طے کرنا چاہتے ہیں تو اسے جلسے جلوسوں اور دھرنوں کے ذریعے اس میں شدت کیوں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اختلاف کو اگر مثبت ماحول میں رکھیں تو حل ہوجاتے ہیں اور اگر اسے عوام میں لے جائیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے۔