خبرنامہ پاکستان

مولانا فضل الرحمن (آج) دینی جماعتوں کی خدمات پر بریفنگ دیں گے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن (آج) پیر کو یورپی ممالک کے سفیروں کو عالمی امن کے لئے پاکستان کی دینی جماعتوں کی خدمات پر بریفنگ دیں گے‘ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تجاویز سے آگاہ کریں گے اور تین روزہ بین الاقوامی اجتماع میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیں گے۔ یورپی یونین سمیت تمام اہم یورپی ممالک کے سفیروں نے استقبالیہ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے سفیروں کو بریفنگ کے لئے دینی جماعتوں کی خدمات پر مبنی ورکنگ پیپرز تیار کرلئے گئے ہیں اور باضابطہ طور پر مولانا فضل الرحمن یورپی ممالک کے سفیروں کو اس بارے میں بریفنگ دیں گے۔ یورپی ممالک اور پاکستان کی دینی جماعتوں کے درمیان رابطوں کے سلسلے میں اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔