خبرنامہ پاکستان

مولوی فضل اللہ کے 2 قریبی ساتھی ہلاک

مولوی فضل اللہ کے 2 قریبی ساتھی ہلاک
سوات:(ملت آن لائن)چارباغ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سوات کے علاقے چار باغ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کےبعد فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کہنا ہےکہ دہشت گردوں کی شناخت اسد اور عبدالوہاب کے نام سے ہوئی جو کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ مولوی فضل اللہ کے قریب ساتھی تھے جب کہ دونوں دہشت گرد سوات آپریشن کے دران افغانستان فرار ہوگئے تھے۔