خبرنامہ پاکستان

موناباؤ، کھوکھراپارریلوے لنک میں3سال توسیع کاپاک بھارت معاہدہ

موناباؤ، کھوکھر

موناباؤ، کھوکھراپارریلوے لنک میں3سال توسیع کاپاک بھارت معاہدہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان اوربھارت کے درمیان موناباؤاورکھوکھراپارکے درمیان ریلوے لنک کے معاہدے میں مزید3 سال کیلیے توسیعی معاہدے پردستخط کردیے گئے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ 2006ء میں ہواتھاجس کا مقصدپاکستان اوربھارت کی عوام کے درمیان باہمی رابطہ تھا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ریلوے لائن کے دورابطے موجود ہیں۔ جن میں لاہور اوردہلی کے علاوہ تھرایکسپریس لنک جو جوہد پور اور کراچی تک ہے جوموناباؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کراسنگ ہے، یہ ریلو ے لائن1965ء میں تباہ ہوگئی تھی جسے 44 برس بعد2006ء میں مرمت کرکے بحال کیا گیا تھا۔

………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…واپس جانیوالے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی امداد دگنی کرنے کی تجویز

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی حکومت کو وطن واپس لوٹنے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی امدادی رقوم کو دگنا کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ملک سے افغان باشندوں کی واپسی کو تیزترکیاجاسکے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو وزارت سیفران کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ وہ افغان مہاجرین کیلیے مختص 500 ملین ڈالرکی مجوزہ رقم میں سے 200 ملین ڈالر جاری کرے تا کہ اس حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ حکومت تجویز پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے یواین ایچ سی آر سمیت دوسرے متعلقہ اداروں کوبھی اس عمل میں شامل کرے۔ اس وقت پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 15لاکھ 35ہزار سے زائد ہے جن میں 68 فیصد پختونخوا، 19 فیصد بلوچستان، 11فیصد پنجاب، 4 فیصد صوبہ سندھ 2 فیصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جبکہ ایک فیصد فاٹا میں مقیم ہیں۔