خبرنامہ پاکستان

مڈل امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو وزیراعظم ہاؤس بلانے کا اعلان

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام فائدہ مند ثابت ہورہاہے۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم نواز نے فیڈرل بورڈکے امتحان میں طلبہ کی اعلی کارکردگی کو وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کا نتیجہ قراردیتے ہوے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 107 کمپیوٹرلیب وزیراعظم کی تعلیمی اصلاحات کا حصہ ہیں۔دختر اول نے مڈل اسٹینڈرڑ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو وزیراعظم ہاؤس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کا پروگرام سود مند ثابت ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 97 اساتذہ کو مائیکروسافٹ کی طرف سے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت دی جائے گی جو بعد ازاں طالبات کوٹریننگ دیں گے۔