خبرنامہ پاکستان

مہاجروں نے30سال میں3 نسلیں تباہ کردیں،مصطفی کمال

چیئرمین پی ایس پی مصطفیِ کمال نےکہاہےکہ 30 سالوں مہں مہاجروں نے 3 نسلیں تباہ کردیں۔ مائیں اپنے بچوں کوڈھونڈتی پھررہی ہیں۔

کراچی میں پی ایس پی کےچیئرمین سیدمصطفی کمال نےپی اینڈ ٹی کالونی میں این اے 247 اور پی ایس 111کے الیکشن سیل کا افتتاح کیا۔چیئرمین پی ایس پی نےگارڈن میں این اے246، پی ایس109کےمرکزی الیکشن آفس کاافتتاح بھی کیا۔ اس موقع پرکارکنان کی بڑی تعداد الیکشن آفس پرجمع تھی۔

مصطفی کمال نےمیڈیاسے بات کرتے ہوئےکہاکہ تمام قومیتیں دنیا کی شناخت ہے۔30 سالوں مہں مہاجروں نے 3 نسلیں تباہ کردیں۔ مائیں اپنے بچوں کوڈھونڈتی پھررہی ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ کلمہ پڑھنےوالوں کوقبرمیں سندھی، مہاجر، پنجابی، بلوچ کا نہیں پوچھاجائےگا۔ انھوں نے مزید کہاکہ لوگوں لو لڑا کر اللہ اور اسکے رسول کی ناراضگی نہیں لے سکتا،تمہارےووٹ مصطفی کمال کی قبرمیں نہیں جائیں گے۔