خبرنامہ پاکستان

مہمند ایجنسی،دہشتگردوں کا حملہ،9خاصہ دار اہلکارشہید، صدر وزیراعظم و دیگر کی مذمت

مہمند ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)رات کی تاریکی میں دہشتگردوں نے مہمند ایجنسی کے علاقے میں دو چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 خاصہ دار اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دہشتگردوں نے سولر ٹیوب ویل بھی تباہ کردیا۔ نجی ٹی وی کیمطابق دروازکئی چیک پوسٹ پر رات دو بجے دہشتگردوں نے پہلا حملہ کیا جس کے نتیجے میں سولر ٹیوب ویل کی سکیورٹی پر مامور 2خاصہ دار شہید ہو گئے جس کے بعد حملہ آورں نے کڑپہ چیک پوسٹ پردھاوا بول دیا اور فائرنگ کے باعث 7خاصہ داروں کو شہید کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کیمطابق دہشتگردوں نے سولر ٹیوب ویل کو بھی نقصان پہنچایا تاہم سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سر چ آپریشن جاری ہے۔